11 جولائی، 2018، 6:33 PM

کشمیر میں فورسز کے آپریشن کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال

کشمیر میں فورسز کے آپریشن کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال

کشمیر میں ہندوستانی فوج کے آپریشن کے خلاف حریت رہنماؤں کی اپیل پر آج پوری وادی میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے۔

مہر خـررساں ایجنسی نے کشمیرذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی فوج کے آپریشن کے خلاف حریت رہنماؤں کی اپیل پر آج پوری وادی میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ضلع شوپیاں میں سرچ آپریشن کے دوران  فورسز کے ہاتھوں 3 افراد کی ہلاکت اور 20 سے زائد شہریوں کے زخمی ہونے پر حریت رہنماؤں یاسین ملک، میر واعظ عمر فاروق ، آغا سید حسن اور سید علی گیلانی کی اپیل پر پورے کشمیر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے۔ ہڑتال کے باعث وادی  کشمیر کے تمام تعلیمی ادارے بند، کاروباری سرگرمیاں معطل اور ذرائع آمدورفت نہ ہونے کے باعث سڑکوں پر مکمل سناٹا ہے جب مقامی انتظامیہ نے ٹرین کے شیڈول منسوخ کردیئے اور انٹر نیٹ سروس بھی بند کر دی ہے۔

News ID 1882129

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha